02 BAYAN E JUMA TUL MUBARAK 10 JANUARY 2020 (14 Jamadal Uola 1441H)

بیان جمعة المبارک

14 ربیع الثانی 1441 ھجری

10 جنوری 2020 ء

۔

بیان حضرت الشیخ مولانا مفتی محمد زرولی خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ

۔

منٹ : بیان کا موضوع

02۔ انسانی زندگی کے دو حالات، حیات و ممات، شعر، اعمال ایک بیش بہا خزانہ ہے، شریعت کے احکام

05۔ قرآن مجید ہی ایسی کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے، قرآن مجید میں ہر چیز کی رہنمائی ہے، جناب مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ صلی اللہ علیہ و سلّم کا واقعہ جب انہوں نے پانی پیا اور دائیں طرف ایک اعرابی بیٹھا ہوا تھا، دائیں کو بائیں پر ترجیح، آپ صلی اللہ علیہ و سلّم کی خدمت میں جب دو بھائی آئے، بڑوں کو آگے صف میں لایا جائے، اس کا اجر و ثواب

11۔ ایک مولوی کا واقعہ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب ایک امام کی شکایت آئی، تہمت لگانے والے شخص کو امام صاحب کی بد دعائیں، پشتو شعر، امامت کے منصب پر کلام جاری

15۔ انسان کی دو حالتیں

16۔ مردے کے مسائل، حالت مرض میں وصیت ایک تہائی پر نافذ ہوگا، وراثت پر کلام جاری، ایک دولہے کی شادی کا واقعہ، شعر، ایک شخص کا واقعہ جو تفسیر پڑھنے آتا تھا اور سونے کی گھڑی پہنتا تھا اور پھر اس گھڑی کو خیرات کر دیا، اس کی والدہ کا واقعہ

23۔ ایک شخص کا واقعہ جب وہ جناب مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ صلی اللہ علیہ و سلّم کو غلط وراثت پر گواہ بنانا چاہتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و سلّم گواہ نہیں بنے اور اس شخص کو نصیحت فرمائی، وراثت پر کلام جاری، آخرت کا سکہ، نا اہلوں کی وجہ سے پاکستان کا معاش تباہ ہو گیا، شعر، آدمی زندگی میں مسجد بنائے اور دیگر اچھے کام کرے، وراثت پر کلام جاری

27۔ مبتدعین کا رد، تیجا، چہلم اور برسی رسوم، فتاوٰی بزازیہ کتاب کا حوالہ، حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ، آس پاس کے لوگ میت کے گھر والوں کو کھانا کھلائے

31۔ مولانا فضل الرحمن صاحب کے مناقب، محمود خان اچکزئ نے جب اسمبلی میں گڑھ والی جھوٹی حدیث بیان کی، فاٹا کے مولوی کا واقعہ جب اس نے اسمبلی میں استنجے کا مسئلہ پوچھا، مسائل کو مسائل کی طرح بیان کرنا چاہئے، مسائل کو غلط انداز میں بیان کرنا مسائل کی توحین ہو جاتی ہے، ایک عالم دین کو جب کسی نے ختم بخاری شریف میں بلایا، بجلی گھر مولانا صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ

36۔ خیر کی مجلس کے بارے میں حدیث شریف کا حوالہ، جامعہ پر خرچ کرنے والوں کا جوش و جزبہ، پشتو اشعار

41۔ مردے کی پہلی رات اور دیگر دعوتیں، تین دن تک مردے والوں کو کھلائے، مردے والے بھی مردے کی ایصال ثواب کیلئے اعمال کریں، حضرت الشیخ کی والدہ صاحبہ کی وفات پر تختے کی حلوہ پر حضرت کی خالہ کا واقعہ، پشتو شعر

46۔ اہل حق لوگ درست دعوتیں کرتے رہیں، آج کے دور میں اصل مستحقین اہل حق دینی مدارس والے ہیں

***

سوال جواب

48۔ وقت داخل ہونے سے پہلے نماز نہیں ہوتی، قصر کی نماز کے احکام، درست کلمات کی تعویذ جائز ہے اور برے کلمات کی تعویذ بری ہے

49۔ قرآن مجید کی قسم کھانا درست ہے تفسیر مظہری کتاب کا حوالہ، صلواۃ الکسوف ثابت ہے

50۔ خنساء نام درست ہے، عدالت جب نکاح فسخ کرے تو لڑکے کی رضا کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی

51۔ دودھ کا کاروبار، نماز کا ایک مسئلہ، سنتوں کے بعد اجتماعی دعا مناسب ہے

52۔ تعزیت اگر تین دن میں نہیں ہو سکی تو سال بعد بھی ہو سکتی ہے، تعزیت میں ایام کی قید نہیں ہے

53۔ نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر جو دعا پڑھی جاتی ہے، والدین کی مرضی کے بغیر نکاح کا مسئلہ

54۔ والدین کی اجازت کے بغیر جہاد پر جانے کا مسئلہ، قبر پر گنبد بنانا منع ہے، نماز جنازہ میں جوتوں کی بجائے زمین پر کھڑے ہوکر جنازہ پڑھیں، کبوتر پالنا جائز ہے، آیت اللہ نام ٹھیک ہے

55۔ داڑھی مونڈھے کی آذان مکروہ ہے اور مکروہ آذان وقت کے اندر واجب الاعادہ ہے، قاری اور حافظ کا اکرام ضروری ہے

56۔ کثرت سے رونے والے بچوں کے لئے وظیفہ

Feedback