امامتِ نماز


سوال:

اگر کوئی شخص دوسری بارعمرہ کرنے کیلئےحکومت وقت اورسعودی حکومت کے قانون کی خلاف ورزی یا جھوٹ بولتا ہے تو ایسے شخص کی امامت جائز ہے – اگر وہ شخص کسی مسجد کا امام ہو


جواب:

جواب

واضح رہے کہ سعودی حکومت کا ایسا قانون بنانا جس میں دوسری مرتبہ عمرہ کرنے پر پابندی ہو شرعاً ایسے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے لہذا صورت مسئول عنھا میں بھی بشرط صحت تحریر اگر واقعتا سعودی حکومت نے دوبارہ عمرہ کرنے پر پابندی عائد کی ہے تو شرعاً اسکی کوئی حیثیت نہیں ہےاگر کوئی شخص کسی غیر قانونی طریقے سے دوبارہ عمرہ کرے تو اس کا عمرہ درست اور جائز ہے مذکورہ شخص نے اگر چہ سعودی حکومت کے خلاف شرع قانون کو نظر انداز کیا ہے اس کے باوجود اس کے پیچھے نماز یا جماعت پڑھنا درست اور جائز ہے اور اس کو امام بنانا صحیح ہے ''وَاللہٗ اَعْلَمٗ بِاالصَّوَاٗب''

Feedback